سکھر پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ رات ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے متاثرہ معمر خاتون کے پاس پہنچ کر معاملے کی تفصیلات حاصل کیں اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایات پر واقع کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا اور مذکورہ افسر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ متاثرہ خاتون نے افسر کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور کیس کی پیروی کرنے سے مکمل انکار کیا تھا تاہم ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خاتون کو ازخود کاروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کا یقین دہانی کرائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے شرم ناک واقع کا ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ افسر کو معطل کردیا تھا۔