پرویزمشرف کی تدفین اولڈ آرمی قبرستان کراچی میں کی جائے گی

پرویزمشرف کاجسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے کراچی لایاجائے گا

83

گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے کراچی لایاجائے گا۔سابق صدر پرویزمشرف کی نماز جنازہ گل مہرپولو گراؤنڈ ملیر کینٹ کراچی میں میں ادا کی جائے گی، اور تدفین اولڈ آرمی قبرستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے، وہ دبئی میں امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف ایمالوئڈوسس نامی ایسی بیماری میں مبتلا تھے، جس میں پروٹین کے مالیکیول درست طریقے سے تہہ نہیں ہوتے، اس لیے اپنا کام نہیں کر پاتے۔ ایمالوئڈوسس میں پروٹین کا مالیکیول بنتا تو درست طریقے سے ہے، لیکن فولڈنگ میں گڑبڑ ہو جاتی ہے اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ ناکارہ ثابت ہوتا ہے۔یہ ایک دائمی میٹابولک بیماری ہے جس میں دل ، گردے، جگر اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.