جمعیت علمائے اسلام (ف) کا توہین رسالتؐ پر جمعہ کو احتجاج کا اعلان

بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، فضل الرحمان

22

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہاء پسندی ونگ کی اہم رکن نوپور شرما کی جانب سے اتوار کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ زبان استعمال کی گئی، جس پر توہین رسالت ﷺ کی ناپاک جسارت کا ارتکاب کیا گیا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)، سعودی عرب، پاکستان، ایران، قطر، اومان، اور کویت سمیت دیگر کئی مسلم ممالک نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے واقعے پر شدید مذمت کی ہے جبکہ بھارتی سفراء کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلے تھمائے گئے، جبکہ کئی ممالک میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر بھی بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت کو اس معاملے پر پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے بعد نماز جمعہ مظاہرے کئے جائیں گے۔فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ کی طرح پاکستان بھی بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے، او آئی سی اس معاملے پر اجلاس بلائے اور سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔

مزید پڑھیں:  گوگل صارفین کو اب پاس ورڈز یاد رکھنا مشکل نہیں ہوگا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.