مسلح افواج کی پیغمبراسلام ﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت
راولپنڈی ، مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی حکام کے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اور افسوس ناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔