عمران خان کی بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیان کی مذمت، او آئی سی سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

48

عمران خان کی بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیان کی مذمت، او آئی سی سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

 

اسلام آباد (تکبیر نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارےرسولِ محترمﷺکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کاحملہ وہ المناک ترین حرکت ہےجو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتاہےکیونکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاکﷺکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتے اوران سےشدیدمحبت کرتےہیں۔ او آئی سی  مودی کےبھارت کیخلاف سخت اقدام کرے جو  اپنی اسلام مخالف پالیسیزکےباوجود اب تک بچتا آیاہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر کی خصوصی گاڑی ’’دی بیسٹ‘‘ دنیا کی مہنگی ترین کار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.