لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

20

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

 

لندن(تکبیر نیوز)لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت ہوم ٹیم نے 277 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن 277 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے دوسری اننگز 216 رنز 5  وکٹ سے آگے بڑھائی۔

جو روٹ نے شاندار اننگز کھیلی اور کیریئر کی 26ویں سنچری مکمل کی جبکہ اسی اننگز کے دوران انہوں کیریئر میں 10 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 115 اور بین فوکس 32 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوئی تو انگلینڈ کی ٹیم بھی 141 پر پویلین لوٹی۔ دوسری اننگز میں مہمان ٹیم نے 285 رنز بنائے  اور ہوم ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا تھا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 10 جون سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔

 

مزید پڑھیں:  بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکا؛ پورا علاقہ گونج اُٹھا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.