پی آئی اے نے آج سے حج آپریشن کا آغاز کردیا، ترجمان
پی آئی اے نے آج سے حج آپریشن کا آغاز کردیا، ترجمان
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے آج سے اپنے حج آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن عبد اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پروازآج صبح چاربجے 329 عازمین حج کو لے کراسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سرکاری اسکیم سے مستفید ہونے والے 15 ہزارعازمین حج کوسفری سہولیات فراہم کرے گی، جب کہ نجی حج آپریٹرزکے 18 ہزارحجاج کرام بھی پی آئی اے کے ذریعے سفرحج پرروانہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کولے جانے کا آپریشن آج مورخہ 6 جون سے 3 جولائی تک جاری رہے گا۔ جب کہ عازمین حج کو واپس لانے والی پروازوں کا سلسلہ 14 جولائی سے 13 اگست جاری رکھا جائے گا۔
رواں سال پی آئی اے کا حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے تحت ملک کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ عازمین کو حجاز مقدس تک پہنچایا جائے گا۔