مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی

79

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔

 

نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں ماں اور 3 بیٹیوں کا قتل، بچیوں کی دادی کا بیان سامنے آگیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.