ضمانت منسوخ ہونے پرعمران نیازی کی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(تکبیر نیوز)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پرقانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔

18

عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ‏عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق عمران نیازی کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، اور قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کی گئی یہی سیکیورٹی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے، ‏اخلاقی اور جمہوری قدروں سے عاری شخص کس طرح سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے، ‏یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹی کورٹ میں وکلااورعدالتی عملےکاتنازع، سیشن جج شرقی کوعہدےسےہٹادیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.