وفاقی کابینہ نے چین سے 2.40 ارب ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(تکبیر نیوز)وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔

37

چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کیلئے ہوگا۔ سمری کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ قرض واپسی مؤخر کرنے کی شرائط طے پا گئی ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  زمان پارک سے کوئی بندہ ایسا نہیں پکڑا جو بے گناہ ہو، آئی جی پنجاب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.