کراچی سپر اسٹور آتشزدگی؛ کولنگ کا عمل جاری

23

کراچی سپر اسٹور آتشزدگی؛ کولنگ کا عمل جاری

 

کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو  پانے کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے کے بیس گھنٹے بعد سے کولنگ کا عمل جاری ہے، بلڈنگ کے بیسمنٹ میزنائین فلور پر کولنگ کی جارہی ہے۔

فائر برگیڈ  حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ کے لیے فوم کیمکلز اور پانی کا استعمال کیا جارہا ہے البتہ کولنگ کا عمل کب تک جاری رہے گا حتمی وقت نہیں بتایا جاسکتا۔

  آگ لگنے کے باعث ایک شخص جاں بحق

کراچی کے سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص سپر اسٹور کے اندر پھنس گیا تھا، دھویں سے  4 افراد بے ہوش ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کی جیل چورنگی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں قائم سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے البتہ اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران  دھویں کے باعث عملے کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات پر سمجھوتہ ہوجاتا، صدر عارف علوی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.