وزیراعظم لوڈشیڈنگ پر برہم، ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

27

وزیراعظم لوڈشیڈنگ پر برہم، ہنگامی اجلاس طلب کرلی

 

وزیراعظم شہبازشر یف نے ملک  بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں وزارت توانائی کے وزراء سمیت  اعلیٰ حکام کو بھی فوری طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر غور جاری  ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور اس کے اسدباب کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مصدق ملک سمیت اہم لیگی رہنما شریک ہیں۔

 

خیال رہے کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 17 گھنٹے جاپہنچا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو معمولات زندگی میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایگزیما کے علاج کے لیے دلیہ کو استعمال کریں، مگر کس طرح؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.