ملک میں معاشی صورتحال کے متعلق اہم فیصلے آج کیے جانے کا امکان
ملک میں معاشی صورتحال کے متعلق اہم فیصلے آج کیے جانے کا امکان
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام شدید دباؤ کا شکار ہے۔
اس حوالتحال سے بہتر انداز سے نمٹنے اور عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لئے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔
اجلاس کے دوران ملک بھر میں معاشی ایمرجنسی لگانے کے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے۔
اجلاس کے دوران پٹرولیم منصوعات مہنگی ہونے اور بجلی، گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے مشکل فیصلے کرنا ضروری ہے تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت نے عوام کو تیسرا بڑا دھچکا دے دیا
ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی پیش نظر وزيراعظم کو حکومتی سطح پر اخراجات کم کرنے کی تجاويز بھجوا دی گئيں ہیں۔
وزیراعظم کو بھیجی جانے والی تجاویز میں سرکاری سطح پر فری پیٹرول ميں 30 سے 40 فيصد کٹوتی شامل ہے۔
اسکے علاوہ سرکاری سطح پر غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز بھی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کے حوالے سے تمام اقدامات کا اعلان وزيراعظم خود کريں گے۔