شاہد آفریدی کا حمید شیرازی کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

48

شاہد آفریدی کا حمید شیرازی کے علاج کیلئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

 

(تکبیر نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ آرگنائزر حمید شیرازی کے علاج کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیرازی کی صحت سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے معروف کرکٹ آرگنائزر کو مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط

 

اپنے پیغام میں سابق کپتان نے لکھا کہ گمنام ہیروز کا اعزاز رکھنے والے حمید شیرازی کی خدمات کے عوض شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمید کے رفیق شیرازی کلب نے درجنوں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو سکھایا ہے ، وہ ہائی لیول شوگر میں مبتلا ہیں جبکہ 15 مئی کو سرجری کے ذریعے وہ اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.