چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

54

چلڈرن ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

 

چلڈرن ہسپتال لاہور میں آگ بھڑک اٹھی ۔ہسپتال کا تیسرا فلور میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا،سٹور میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل میں اچانک آگ لگ گئی۔ہسپتال کا تیسرا فلور میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔سٹور میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات موجود تھیں۔ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائر فائٹنگ کے لئے ہائیڈرولک سنارکل کی مدد لی جا رہی ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت نے عوام کو تیسرا بڑا دھچکا دے دیا

 

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےچلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نےسیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  نشتراسپتال کی چھت سے درجنوں گلی سڑی لاشیں برآمد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.