آئل ٹینکر کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے پر آئل ٹینکر کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 3 پر آئل ٹینکر موٹروے سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور کندیکٹر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق والوں میں 38سالہ رشید اور 40سالہ وقار شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر خالی ہو کر لاہور سے ملتان جا رہا تھا، جبکہ حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔یہ افسوسناک حادثہ کوئٹہ میں شیرانی کے قریب پیش آیا، جہاں مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ آرہی تھی جبکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدودمیں پیش آیا۔