الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

40

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کو مراسلہ ارسال کیا، جس میں عام انتخابات کے دوران تمام صوبوں میں پولیس اہلکاروں کی نفری کی کمی کا بتایا گیا اور پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں اور 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کو سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلیے یقینی بنایاجائے، پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ اس وقت اسلام آباد میں 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 5 سو پولیس اہلکار دستیاب ہیں جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار110 اہلکاروں کی کمی ہے، یوں پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اپنا حق لینا جانتے ہیں، یاسمین راشد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.