لاہورمیں گردہ نکالنے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا، 90 افراد کے آپریشن کرچکے

55

لاہور میں گردہ نکالنے والے کئی گروہ سرگرم ہیں، اب ایک اور نیا گروہ پکڑا گیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریاں ملنے کا جھانسہ دے کر گردے نکال لیے اور کروڑوں روپے میں بیچ دیے۔ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ پچیس سے پچاس لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.