بھارت کو زور دار جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا

57

بھارت کو زور دار جھٹکا، اہم ترین کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا

 

ممبئی (تکبیر نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، اہم ترین کھلاڑی ہاردیک پانڈیا ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آل راونڈر ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ، ان کی جگہ پراسدھ کرشنا کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے دی ، پراسدھ کرشنا اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ہاردیک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.