امریکی فیکٹری میں حادثہ، ملازمین چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے

ایمرجنسی اہلکاروں نے ٹینک میں سوراخ کرکے ملازمین کی جان بچائی

77

رپورٹ کے مطابق چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری پر حادثے کے بعد 38 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
امریکا کی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی انتظامیہ (OSHA) نے فیکٹری میں حادثے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق نہ ہی ملازمین کو ٹینک میں کام کرنے کا اختیارحاصل تھا اور نہ ہی انہیں آلات کے استعمال کی تربیت دی گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع اس فیکٹری میں کام کرنیوالے دو اہلکار سائٹ پر بحالی کا کام کرتے ہوئے جزوی طور پر بھرے ہوئے چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے تھے، انہیں ٹینک کے نچلے حصے میں ایک سوراخ کرکے نکالا گیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔اس سے قبل کمپنی کے ایک نمائندے کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیکٹری ملازمین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی انتظامیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے حادثے کے بعد جائزہ لینے میں ان کی مدد کی۔چاکلیٹ بنانے والی یہ فیکٹری چاکلیٹ کے علاوہ چیونگم اور ٹافیاں تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خاتون کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کا الزام، پولیس اہلکار کے ناک، ہونٹ کاٹ دیئے گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.