شیخ رشید کے خلاف حب کے تھانہ صدر میں ایک اور مقدمہ درج

267

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف حب میں مقدمہ پیپلزپارٹی کے مقامی کارکن علی اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شیخ رشید کے بیان سے کارکنان کی دل آزاری ہوئی۔ادھر سابق وزیر داخلہ کی کراچی منتقلی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر دو اعتراضات عائد کردئیے گئے۔اس سے ایک روز قبل شیخ رشید کے خلاف کراچی میں کیماڑی کے تھانہ موچکو میں پی پی کارکن خدا بخش کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی۔واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 2 فروری کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا مکمل بجلی بحال کرنیکا دعویٰ، کئی علاقے تاحال محروم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.