دکانیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، تاجر برادری

12

تاجر رہنماؤں عتیق میر ، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔جمیل پراچہ نے کہا کہ ہم نے دس بجے تک دکانیں اور بارہ بجے تک شادی ہال بند کرنے کی تجویز دی تھی لیکن ہماری نہیں سنی گئی، ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے، یہ ہمارا سیزن ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر ہے ایسے فیصلوں سے معیشت تباہ ہو جائے گی، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ پورٹ پر کنٹینر پر ڈیمیجنگ کی مدد میں لاکھوں ڈالز باہر جا رہے ہیں مگر ہمیں ڈالرز نہیں دیے جا رہے، بلکہ زبردستی امپورٹرز کے اکاؤنٹس سے پیسے نکالے جا رہے ہیں، ہماری دکانیں بند ہو گئیں تو بے روزگاری بڑھ جائے گی، اگر زبردستی فیصلہ تھوپا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پولیس جوانوں کے لیے اچھی خبر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.