سی ٹی ڈی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل

43

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقتولین کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عمر خان نے حساس ادارے کے افسران پر حملہ کیا۔ دہشت گرد عمر خان چادر میں اسلحہ چھپا کر موٹر سائیکل پر آیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر اکیلا ہی فرار ہوا۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمر خان نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حملہ کیا۔ حملے میں ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس شہید ہوئے۔واضح رہے کہ منگل 3 جنوری کو پنجاب کے شہر خانیوال میں مقامی ہوٹل میں دہشت گرد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران شہید ہوئے، جن کی شناخت ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے ناموں سے کی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولین خانیوال کے قریب ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں:  گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، پولیس پر ملزمان کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.