نوشہرہ:دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

آئی جی اور دیگر افسران کی شرکت

34

نماز جنازہ نوشہرہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور پولیس کے دیگر افسران کے علاوہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں شہداء کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ بوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران حملہ کیا گیا۔شہداء میں حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  روس کا مال برادر فوجی طیارہ گر کر تباہ چار افراد ہلاک، پانچ زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.