اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی کو آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی و تعیناتی آئی ایس آئی کی رپورٹ سے مشروط ہوگی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےنوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی اسکریننگ کرے گی اور حکومتی عہدوں پر تعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔اعلامیے کے مطابق اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے اعلیٰ عہدوں پر بیورو کریٹس کی تعیناتی سے پہلے اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی تمام سرکاری افسروں کی اسکریننگ کرےگی اور حکومتی عہدوں پرتعیناتی سے پہلے آئی ایس آئی اسکریننگ رپورٹ دے گی۔