شہباز حکومت نے عوام کو تیسرا بڑا دھچکا دے دیا

27

کراچی: شہباز حکومت نے دو دن میں عوام کو تیسرا بڑا جھٹکا دے دیا۔میڈیا کے مطابق حکومت نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد گیس بھی مہنگی کردی جس کی اوگرا نے بھی منظوری دے دی ہے۔ملک بھر میں عوام کو یکم جولائی سے گیس 45 فیصد مہنگی ملے گی جس کا نوٹیفکیشن بھی وفاقی حکومت نے جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔سوئی ناردرن کے لیے گیس 45 فیصد سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد مہنگی کی جائے گی سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 308 روپے 53 یسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الٰہی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.