امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پرتفصیلی گفتگو کی۔
مسئلہ کشمیر کے تناظر میں امریکی مسلمان رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔
واضح رہے، پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مددکرےگی۔
اس موقع پر اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکرے۔
یاد رہے، 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عالمی فورمز پر بے باکی سے مسائل اٹھانے کے سبب انہیں حریفوں کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم نے عالمی رہنماؤں کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروائی ہے ۔