پاکستان میں 500 فیصد سے زیادہ بارشیں ہونےسے سیلاب آیا، احسن اقبال

یہ دنیا کی تاریخ میں کلائمٹ ٹریجڈی ہے

11

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمیں آفت کا سامنا ہے، یہ دنیا کی تاریخ میں موسمی آفت ہے، جن علاقوں میں کم بارش ہوتی تھی وہاں بھی زیادہ بارش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 500 فیصد سے زیادہ بارشوں سے سیلاب آیا، ترقی یافتہ ممالک بھی قدرتی آفت کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں، تاہم ہماری قوم نے ڈٹ کر ہر آفت کا سامنا کیا ہے۔ حکومت اور ادارے تنہا کسی بھی آفت کاسامنا نہیں کرسکتے۔

5000کلومیٹر کے قریب سڑکوں کو نقصان ہوا ہے۔
بلوچستان میں بڑے پیمانے پر زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے۔
سیلاب سے 10لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ملک میں موجودہ تباہی وسائل سے زیادہ ہے۔
بلوچستان کو پورے ملک سے ملانے والی والی14شاہراہیں متاثر ہیں۔
جتنی بڑی آفت ہے اتنی ہی تیزی سے ادارے کام کر رہے ہیں۔
81 میں سے 69 گرڈ اسٹیشنز بحال ہوگئے ہیں۔
881 میں سے 758 فیڈرز بحال کئے جا چکے ہیں۔
8 ٹرانسمیشنز لائنز میں سے 6 ٹرانسمیشنز لائن کو بحال کیا جا چکا ہے۔
جہاں ٹاورز گرے ہیں ان کو دوبارہ لگا دیا گیا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشنز کے 3500 ٹاورز متاثر ہوئے تھے، 2900 ٹاورز بحال کر دیئے گئے ہیں۔
600 ٹاورز بحال کرنے کیلئے ٹیمز کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی پر ڈی سی لاہور سے جواب طلب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.