فیصل آباد:پاورلومزمزدوروں کا احتجاج، 700سے زائد یونٹس بند

دو ماہ قبل اجرت میں 25 فیصد اضافے کا اعلان ہوا تھا

43

فیصل آباد میں پاور لومز ورکرز نے مہنگائی اور اجرتوں میں اضافہ نہ ہونے پرتنگ آکر فیکٹریوں کو تالے لگا دئیے۔دو ماہ قبل اجرت میں 25 فیصد اضافے کا اعلان ہوا تھا تاہم مزدور اپنی محنت کی کمائی سےمحروم رہے۔فیکٹری مالکان کے مطابق معاشی بدحالی سے دیوالیہ
ہوتےصنعت کارحکومتی ریلیف کے منتظر ہیں۔ ورکرز کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رہےگی۔چیئرمین پاور لومز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے کےمطابق ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے اجرت میں اضافے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد معاملات حل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.