گلشن حدید نازیبا ویڈیو کیس کا دوسرا مفرور ملزم بھی گرفتار

22

ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں مفرور ملزم کاشف شاہ کو چار ماہ بعد گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم مرکزی ملزم عرفان میمن کا برادر نسبتی ہے، گرفتار ملزم کاشف نے اپنے ساتھی شکیل کے ساتھ مل کر ویڈیوز وائرل کی تھیں اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دونوں ملزمان گرفتاری کے بچنے کے لیے فرار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ چارماہ قبل ایک اسکول میں مختلف خواتین سے درجنوں نازیبا وڈیو سامنے آئی تھی اسکول پرنسپل عرفان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتا تھا۔اسٹیل ٹاؤن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا مرکزی ملزم عرفان میمن کو پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 238 میگاواٹ تک پہنچ گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.