ترجمان ایف آئی اے کے مطابق توصیف احمد نامی ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر مونٹی نیگرو جارہا تھا جس کے پاسپورٹ پر جاپان کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر ثناء اللہ کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سب انسپکٹر زہرا چوہان نے ملزم کے خلاف کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔