پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، عمران خان کی جمعہ کو احتجاج کی اپیل

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف باہر نکلیں، عمران خان

32

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں دوسری بار اضافے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے جمعہ کی نماز کے بعد پرامن احتجاج کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف باہر نکلیں۔

حکومت نے ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے 900 ارب کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا، اس

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اب 75 سالہ تاریخ میں مہنگائی 30 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے پر کل نماز جمعہ کے بعد عوام سے پُرامن احتجاج کی اپیل کردی۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیز کیخلاف عوام باہر نکلیں، کیونکہ ان کا اس ملک سے کچھ بھی مفاد وابستہ نہیں اور تمام اثاثے ملک سے باہر ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے کروناء وباء کا دباؤ برداشت کیا اور 1200 ارب کا معاشی پیکیج دیا، اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے ہم نے رواں سال سیلز ٹیکس صفر کرتے ہوئے 466 ارب روپے توانائی پر
سبسڈی کیلئے مہیا کئے، ہمارے لئے تو ترجیحِ اوّل ہمیشہ ہمارے عوام ہی ہیں۔

 

 

مزید پڑھیں:  سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم، انہیں این آراو ٹو مل گیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.