کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی بھی سونیا گاندھی رابطے میں تھیں، جس کے بعد وہ لکھنؤ سے دہلی واپس آگئی ہیں۔ فی الحال ان کا ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔
کانگریس کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں سونیا گاندھی نے پارٹی کے متعدد لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔ان میں سے کچھ رہنما بھی کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق سونیا گاندھی میں ہلکے بخار کی علامات تھیں جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ طبی رپورٹس کے مطابق سونیا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سونیا گاندھی نے خود کو گھر میں قرنطینہ میں رکھ لیا ہے ،اور ہر کسی سے احتیاط برتنے کو کہا جا رہا ہے۔
پرینکا گاندھی نے سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی، جس کے بعد وہ احتیاط کے طور پر لکھنؤ سے دہلی واپس آرہی ہیں۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سونیا گاندھی کے بارے میں کہا کہ سونیا گاندھی کا علاج ہو رہا ہے، سونیا اس وقت ٹھیک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے مجھے بتایا ہے کہ وہ 8 جون کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی۔سونیا گاندھی نے گزشتہ روز کووڈ ٹیسٹ کرایا تھا۔ اگلے 3 یا 4 دنوں کے بعد سونیا گاندھی دوبارہ ٹیسٹ کرائیں گی۔