امریکی طالبہ نے پرانے کپڑے بیچ بیچ کر اتنے پیسے کمالیے جتنے کئی لوگ پوری زندگی بھی جمع نہیں کرپاتے

30

امریکی طالبہ نے پرانے کپڑے بیچ بیچ کر اتنے پیسے کمالیے جتنے کئی لوگ پوری زندگی بھی جمع نہیں کرپاتے

 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک طالبہ نے استعمال شدہ کپڑے فروخت کرکے اتنی رقم کما لی کہ ذاتی گھر خرید لیا۔ سی این بی سی کے مطابق ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر کی رہائشی اس لڑکی کا نام اولیویا ہلیئر ہے، جس نے 5ڈالر کی ایک پرانی ٹی شرٹ کی فروخت سے اس کام کا آغاز کیا تھا۔ یہ پرانی شرٹ اس نے ایک سٹور سے خریدی تھی۔

اولیویا امریکی ریاست مشی گن کی آکلینڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران جب اس کی پارٹ ٹائم نوکری ختم ہو گئی، تب اسے اس کاروبار کا آئیڈیا آیا۔ میں استعمال شدہ ملبوسات کے سٹورز پر جاتی اور وہاں سے چیزیں خرید لاتی اور پھر انہیں آن لائن فروخت کردیتی۔

الیویا نے بتایا کہ اس پر بہت زیادہ قرض چڑھ چکا تھا، جس کا زیادہ حصہ اس کے تعلیمی اخراجات پر مشتمل تھا۔ اس کاروبار سے نہ صرف اس نے اپنا یہ قرض چکا دیا بلکہ اب تک1لاکھ 17ہزار ڈالر کی اضافی رقم بھی کما لی ہے اور ایک پانچ بیڈروم کا گھر بھی خرید لیا ہے۔

26سالہ اولیویا نے بتایا کہ وہ اس کام سے ماہانہ اوسطاً 6سے 7ہزار ڈالر کما رہی ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران اس نے مجموعی طور پر 85ہزار ڈالر کمائے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”اگر میں یہ کاروبار شروع نہ کرتی تو میرا سیونگز اکاﺅنٹ بھی نہ ہوتا اور اب تک میں تین لاکھ ڈالر سے زائد کی مقروض ہو چکی ہوتی۔“

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ؛ بارش نے انگلینڈ کو جیتی بازی ہروادی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.