اٹلی نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی مسافروں کیلئے بڑی شرائط ختم کردی
اٹلی نے پاکستانیوں سمیت غیرملکی مسافروں کیلئے بڑی شرائط ختم کردی
روم: اٹلی نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی مسافروں کے لئے کرونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی نے بدھ یکم جون سے غیرملکی مسافروں کے لئے ملک کا سفر آسان بناتے ہوئے کرونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں، اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اب پاکستانیوں سمیت غیرملکی مسافروں کو اٹلی کا سفر کرنے کے لئے کرونا ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا، جبکہ ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
اطالوی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی پابندی 31 مئی تک تھی، اور حکومت نے اس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یکم جون سے ملک میں داخلے کے لئے گرین پاس (کرونا سرٹیفیکیٹ) کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔