ملک بھر میں کرونا کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی، 4 مریض جاں بحق

کراچی میں کرونا کی شرح 17.6 تک پہنچ گئی

36

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 18 ہزار 305 ٹیسٹ کئے گئے، اور اس دوران کرونا کے مزید 818 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ادارہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 مریض انتقال بھی کرگئے ہیں جب کہ 126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ملک بھر کرونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 47 فیصد رہی ہے، جب کہ کراچی میں یہ شرح 17 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ صحت کی جانب سے ملک بھرمیں کورونا کیسزاورشرح کے اعدادوشمار بھی جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق کراچی میں24 گھنٹوں ميں کورونا کے 3 ہزار 95 ٹیسٹ کئے گئے اور 528 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ شہر میں کرونا کی شرح 17.06 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 1 ہزار 973 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 110 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، اور شرح 5.58 فیصد رہی، اسلام آباد میں 1 ہزار 283 ٹیسٹ ہوئے اور 52 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،اور شرح 4.05 فیصد رہی،
راولپنڈی میں 1 ہزار 248 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 18 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اور شرح 1 اعشاریہ 44 رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 485 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور یہاں کرونا کی شرح 2 اعشاریہ 47 رہی۔ کوئٹہ میں 207 ٹیسٹ ہوئے اور 6 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ شرح 2 اعشاریہ 90 رہی۔حیدرآباد میں کرونا کے 319 ٹیسٹ ہوئے اور 5 مثبت کیسز کے ساتھ شرح 1 اعشاریہ 57 رہی۔ فیصل آباد 271 ٹیسٹ 3 مثبت کیسز اور شرح 1 اعشاریہ 11 رہی۔ مظفرآباد اور مردان میں 2 ، 2 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ میرپور، سرگودھا اور بہاولپور میں 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں:  ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.