آئی ایم ایف کی پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین
آئی ایم ایف کی پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین
اسلام آباد: (تکبیر نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔
آئی ایم ایف وفد پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچا۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ہوا۔ تعارفی سیشن میں گورنر سٹیٹ بینک اور معاشی ٹیم نے شرکت کی۔ مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا۔ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔
نگران وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پر عملدرآمد کریں گے۔ اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا۔
آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان تکنیکی سطح پر مذاکرات کچھ دیر بعد ہوں گے۔
قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات سے پہلے وزیرخزانہ کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرتوانائی، وزیرنجکاری، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم سے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی۔