اسکاٹ لینڈ : ہوٹل میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

متعدد افراد زخمی، علاقہ سیل کردیا گیا

8

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر پرتھ کے ہوٹل نیو کاؤنٹی میں آگ لگ گئی، واقعے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، 9 فائر فائٹر ٹرک اور 21 ایمبولینسز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی پارلیمان کی تحلیلی سمیت نئے انتخابات کا بل بھاری اکثریت سے منظور- بول نیوز
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.