گوگل سے طریقہ جان کر بیوی کو قتل کرنیوالا گرفتار

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا

11

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ہے، جس نے واردات سے پہلے گوگل پر ’’قتل کیسے کیا جائے‘‘ سرچ کیا تھا۔اُترپردیش پولیس کے مطابق ملزم وکاس نے پہلے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کو اس کے موبائل فون سے کچھ معلومات حاصل ہوئیں اور پھر ملزم اور اس کی گرل فرینڈ سے متعلق بھی مزید ثبوت ملے۔غازی آباد ضلع کے مودی نگر نامی علاقے کے رہائشی وکاس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیوی کو جمعہ کو ہاپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر لوٹ لیا گیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں سونیا کی گلہ کٹی لاش ملی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر وکاس کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران جب وکاس کے موبائل کو چیک کیا تو اس کیخلاف قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے چیزیں ملیں۔ پولیس کے مطابق وکاس نے موبائل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ سرچ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وکاس نے آن لائن اسٹور سے زہر بھی خریدنے کی کوشش کی تھی جبکہ گوگل پر اسلحہ خریدنے سے متعلق معلومات بھی سرچ کیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ وکاس اور اس کی بیوی کے درمیان شادی کے چند سالوں بعد ہی وکاس کے غیر ازدواجی تعلقات کے باعث اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس عمران خان کوبچانے کیلئے اپنی ساکھ دائو پرلگا رہے ہیں ، نواز شریف
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.