لاہور میں پولیس اہلکاروں کا پمپ کیشیئر پر تشدد، 34 ہزار کیش بھی لے گئے

44

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر پر تشدد کیا، 34 ہزار کیش بھی لے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکم جنوری کی رات 8 بجے ایلیٹ اہلکار بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر آئے، گاڑی سے اترتے ساتھ ہی لڑکے پر تشدد کرنا شروع کردیتے ہیں۔

پٹرول پمپ پر کھڑے شہریوں کی مداخلت پر لڑکے کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ آپریشن منیجر نعیم کے ایلیٹ گاڑی کا پیچھا کرنے پر پولیس اہلکار لڑکے کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوجاتے ہیں۔آپریشن منیجر نعیم نے بتایا کہ تعاقب کرنے پر ایلیٹ اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میری کار کی چابی اور موبائل بھی چھین کر ساتھ لے گئے۔متاثرہ لڑکے نے ایلیٹ اہلکاروں کے خلاف تھانہ ہئیر جبکہ آپریشن منیجر نعیم نے ڈیفنس بی میں درخواست دے دی۔

مزید پڑھیں:  ایران کا امریکا کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کا انتباہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.