سعودی محکمہ موسمیات کی مکہ مکرمہ میں برف باری کی تردید

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو کلپ جعلی ہے،نیشنل میٹرولوجیکل سنٹر

34

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق نیشنل میٹرولوجیکل سنٹر (این ایم سی) نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ جس میں مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں برف باری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جعلی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی جزوی طورپرمتاثر ہوا ہے۔سعودی عرب کے پہاڑی علاقے تبوک میں سردیوں کی پہلی برف باری نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ تبوک کے جبل اللوز پر ہونے والی تازہ برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت مخلتف شہروں میں کل (پیر) کو تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اٹلی: شادی سے انکار پر بیٹی کا قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.