سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو شہبازگل کو گرفتار کرنے سے روک دیا

آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری

12

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔شہباز گل کے وکلا نے عدالت میں استدعا پیش کی کہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں درج مقدمات میں شہباز گل کو گرفتار ہونے سے روکا جائے۔وکلاء نے مؤقف پیش کیا کہ شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کو کراچی میں درج تین مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.