عمران خان نے گندم اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو لوٹا ، فیصل کریم کنڈی   

46

فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ عمران خان نے گندم اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سند یافتہ چور جی ٹی روڈ پر عوام کو ٹھگنے کی کوشش کر رہا ہے

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان پہلے تمیز سے بات کرنا تو سیکھے، عمران خان بے گناہ تھے تو عدالتوں سے حکم امتناعی کیوں لیتے رہے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ عمران ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال الیکشن کمیشن سے بھاگتے رہے ، عمران خان مالم جبہ، بلین ٹری اور بی آر ٹی کرپشن کیسز کی تحقیقات روکنے کیلئے امتناعی حکم لے رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گندم اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب گندم چور، چینی چور ، گیس چور سب توشہ خانہ چور کے ٹرک میں کھڑے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ادویات چور اور زرعی کھاد چور بھی توشہ خانہ چور کی ٹرک میں سوار ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک ملک آگےنہیں بڑھ سکتا،چوروں سے آزاد ہونے کا وقت ہے، قانون کی بالادستی، انصاف کے نظام سے چوروں سے آزادی ملے گی۔

مزید پڑھیں:  نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کو وزارت دفاع کی سمری موصول

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں، قوم سےکہتاہوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ پوری قوم اسلام آباد پہنچے چاہے پیدل ہی آؤ لیکن اسلام آباد ضرورآنا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیسز بننے پر بھگوڑے کی طرح دم دبا کرلندن نہیں بھاگا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، لندن میں فلیٹس نہیں ہیں اوراللہ تعالیٰ سے دعا ہے مجھے ارشدشریف والی موت دینا۔

عمران خان نے کہا کہ ادارےمضبوط ہونےسےملک مضبوط ہوگا اور ادارے تب مضبوط ہوتےہیں جب قوم ان کےساتھ ہو۔ قوم ایک طرف اورادارے دوسری طرف ہوں توکام نہیں ہوسکتا۔

سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ چیف جسٹس کاشکریہ کہ اعظم سواتی کاکیس سنا۔ چف جسٹس شہبازگل تشدد کا کیس بھی سنیں۔

عمران خان نے کہا کہ خداکے واسطے قوم کو جانور نہ سمجھو، ہم بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ فیصلہ کریں اورقوم مان لے، کوئی پاکستانی ان چوروں کوتسلیم نہیں کرتا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے یہ باپ بیٹا آئے ہیں باپ دنیا کاسب سے بڑا ڈاکو ہے۔ اس کا بیٹا دیسی ولایتی ہےجسے اردو بولنا نہیں آئی۔ بیٹا اردو ایسے بولتا ہے جیسے انگریز بول رہا ہوتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرپر دس ارب روپے ہرجانے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرپر دس ارب روپے ہرجانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے میری دیانتداری پرانگلی اٹھائی ہے۔ بدنیت چیف الیکشن کمشنرکوپیچھےبھی ہدایات آرہی ہیں۔ سکندر سلطان راجہ سے زیادہ دو نمبرآدمی کبھی الیکشن کمشنرنہیں بنا۔

مزید پڑھیں:  بھارت: بیوی کی خودکشی، شوہر ویڈیو بناتا رہا

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنےمیری دیانت داری پرسوالات اٹھائے، چیف الیکشن کمشنر کو عدالت میں کھڑا کر کے پیسے نکلواؤں گا۔ چیف الیکشن کمشنر سے پیسے نکلوا کر شوکت خانم میں جمع کراؤں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.