سندھ حکومت کا ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

33

سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی حمایت سے غلام نبی میمن کو صوبہ سندھ کا آئی جی سندھ بنایا جارہا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی مین  اور محسن بٹ میں سے ایک کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کے امکانات موجود تھے۔

واضح رہے کہ قائم مقام آئی جی سندھ کامران فضل کو عدالتی حکم کے بعد آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

اس سے قبل گریڈ 22 کے مشتاق مہر کو جرائم کی واردتوں کی روک تھام میں ناکامی پر آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  روسی حملے کے چار ماہ بعد یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہ ہموار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.