ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے سیمی میں جگہ بنا لی
ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے سیمی میں جگہ بنا لی
پیرس (تکبیر نیوز) – اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے سیمی میں جگہ بنا لی۔
رافیل نڈال کا کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ سے ہوا۔ رافیل نڈال کا میچ میں آغاز اچھا رہا۔ اسپینش ٹینس اسٹار نے چھ، دو سے پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں نواک جوکووچ نے کم بیک کیا تاہم رافیل نڈال نے لگاتار دو سیٹس جیت کر میچ اپنے نام کیا اور سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔