بھارت کے نامور گلوکار کے کے لائیو کنسرٹ کے دوران چل بسے

40

بھارت کے نامور گلوکار کے کے لائیو کنسرٹ کے دوران چل بسے

 

نئی دہلی (تکبیر نیوز) – بھارت کے نامور گلوکار کے کے لائیو کنسرٹ کے دوران چل بسے۔ کرشنا کمار کناتھ کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑا ۔

کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا ۔ کے کے نے اپنے طویل کیریئر میں دل نشین، آنکھوں میں تیری، خدا جانے سمیت کئی سپر ہٹ گانے گائے۔ گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ گلوکار کو کولکتہ کے اسپتال میں لایا گیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے قبل انہوں نے کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا اور اس دوران مکمل صحت مند تھے۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہو گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.