روس نے روبل میں ادائیگی سے انکار پر ڈنمارک کو گیس سپلائی بند کر دی

48

روس نے روبل میں ادائیگی سے انکار پر ڈنمارک کو گیس سپلائی بند کر دی

 

ماسکو (تکبیر نیوز) – روس نے روبل میں ادائیگی سے انکار پر جرمنی، ہالینڈ اور ڈنمارک کو گیس سپلائی بند کر دی۔

یورپی یونین کی طرف سے روسی گیس کی خریداری بتدریج کم کرنے کے اعلان کے فوری بعد روس نے یورپی یونین پر جوابی وار کرتے ہوئے جرمنی، ہالینڈ اور ڈنمارک کو گیس کی سپلائی بند کر دی۔ روس کی  سرکاری گیس کمپنی گیز پروم کا کہنا ہے کہ اب صرف ان ممالک کو ہی گیس سپلائی کی جائے گی جو روس کو روبل میں ادائیگی کریں گے۔

دوسری طرف جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود روس کے ساتھ  توانائی کے شعبہ میں تعاون جاری رکھے گا۔ کوئی ہمیں کہے بھی تو ہم اس منصوبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ادھر روس کی طرف سے یورپ کی گیس بند کئے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل 3 ڈالر تک سستا ہو گیا۔ امریکی خام تیل فی بیرل 115 ڈالر، 10سینٹ کا ہو گیا جبکہ  برطانوی خام تیل کی فی بیرل 123 ڈالر، 32 سینٹ سے کم ہو کر 122 ڈالر، 80 سینٹ ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور  قیمتی دھاتوں کے ریٹ بھی گر گئے ۔ سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کی  کمی  سے1833 ڈالر، پلاڈیئم کی فی اونس قیمت  ایک ہزار، 995 ڈالر ہو گئی جبکہ تانبہ 5 سینٹ سستا ہو کر فی گرام 4 ڈالر، 28 سینٹ کا ہو گیا۔

عالمی  مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن  قیمت  میں 22 ڈالر کی  کمی سے 1509 ڈالر ہو گئی تاہم گندم کی فی   بشل قیمت 13 ڈالر، 60 سینٹ سے بڑھ گئی۔

مزید پڑھیں:  عراق میں ہیکرنے اشتہاری اسکرین پر فحش فلم چلا دی

امریکی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک دن کی تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس  222 ،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 26 جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس  50 پوائنٹ کی کمی پر بند ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.