ننھی آسٹریلین بچی جو اپنی مستقل مسکراہٹ سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی

56

ننھی آسٹریلین بچی جو اپنی مستقل مسکراہٹ سے سوشل میڈیا سٹار بن گئی

 

کینبیرا (تکبیر نیوز) آسٹریلین بچی جو دسمبر 2021ء میں پیدا ہوئی  اور غیر معمولی بیماری کا شکار ہونے کی وجہ سے پیدائشی طور پر منہ کے کونے مناسب طریقے سے آپس میں ملانے سے قاصر ہے، اپنی اسی بیماری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتےسٹار بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین بچی آئلا کے والدین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اس کے چہرے پر مستقل مسکراہٹ دیکھی تو حیران اور حیرت زدہ رہ گئے۔ ماہرین کے مطابق یہ حالت انتہائی غیر معمولی ہے جسے بائی لیٹرل میکروسٹومیا کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز نے والدین کو سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

 


یا د رہے کہ 2007 کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں ایسے صرف 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بچی کی مستقل مسکراہٹ کے باعث وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی سٹار بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پرویز الٰہی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.