انتہائی طاقتور ملک کے سفارتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

57

انتہائی طاقتور ملک کے سفارتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

 

پیرس (تکبیر نیوز) یورپی ملک فرانس کے  سفارتکاروں نے جمعرات کے روز احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیا، سفارتکار اپنی خدمات کا اعتراف نہ ہونے اور صدر کی جانب سے نئی اصلاحات کے خلاف احتجاج کریں گے۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات عالمی سطح پر فرانس کے تشخص کو مسخ کریں گی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے 500 سے زائد سول سرونٹس نے احتجاج کی حمایت کی ہے، اس کے علاوہ سینئر سفارتکاروں اور سفیروں نے بھی سوشل میڈیا پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ڈپلومیٹک کریئر سٹرکچر میں ایسی  اہم تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں   جن کے ذریعے سینئر سفیروں کی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہ بھی عام سول سرونٹس کے برابر آجائیں گے۔

 

خیال رہے کہ فرانس کا ڈپلومیٹک نیٹ ورک دنیا کا تیسرا بڑا نیٹ ورک ہے جس میں 1800 سفیر اور ساڑھے 13 ہزار ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے وزارت اعظمٰی سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا، رمیز راجا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.