ننھے منے دانوں والی اجوائن میں کئی طرح کے علاج پوشیدہ ہیں۔
یہ سب سے زیادہ ہمارے معدے کے افعال کو درست کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ نزلہ زکام، کھانسی اور پھیپھروں کے امراض میں بھی بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔
آج یہاں ہم اپنی اسٹوری میں اجوائن کے کچھ فوائد بتا رہے ہیں۔
کھانسی اورپھیپھڑوں کے مرض میں بھی مفید
اجوائن کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ یہ سانس کی نالیوں کو چوڑا کرتی ہے۔ اس سے دمہ میں مبتلا افراد کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں ہوا کا گزر آسان کرتے ہیں۔
تیزابیت، گیس، بد ہضمی میں فائدہ پہنچائے
اجوائن کا استعمال گیس، تیزابیت اور بدہضمی میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس کے بیج میں موجود انزائم ہمارے نظامِ انہظام کو تیز کرنے کا سبب بنتا ہے۔
معدے کو مضبوط بناتی ہے اورمعدے کی دیگر تکالیف میں بھی مفید ہے۔1
چائے کا چمچ زیرہ اور 1 چائے کا چمچ اجوائن لیں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ادرک کا پاؤڈر ڈالیں۔
اس مکسچر کو روزانہ پانی کے ساتھ پینے سے سینے کی جلن ٹھیک ہو جاتی ہے۔
یہ غذائی نالی، معدہ اور آنتوں کے زخموں کے علاج میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔
نزلہ زکام اور سائی نس میں آرام پہنچاتی ہے
اجوائن نزلہ زکام اور سائی نس کے مرض میں آرام پہنچاتی ہے۔ اجوائن کے بیجوں اور گڑ کو گرم کرکے پیسٹ تیار کریں اور اس کے 2 چمچ دن میں دو بار پینے سے طبیعت بہتر ہوجاتی ہے۔
یہ سانس کی بیماریوں جیسے دمہ سے نمٹنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
مائیگرین میں آرام پہنچائے
مائیگرین یا آدھے سر کے درد سے نجات کے لیے اجوائن پاؤڈر کو پتلے کپڑے میں لیں اور اسے بار بار سانس لیں یا اپنے تکیے کے نیچے رکھیں۔
اس سے سانس لینے میں آسانی ہوگی اور سر کا درد ٹھیک ہوگا۔
کان کا درد
کان کے درد کو کم کرنے کے لئےاجوائن کا تیل بہت فائدہ مند ہے۔
اجوائن کا پانی
اجوائن کا پانی خاص طور پر خواتین کے لیے قدرت کا تحفہ ہے۔ یہ بچہ دانی اور معدہ کی صفائی کرکے حاملہ خواتین کے بدہضمی کے مسئلہ کو دور کرتا ہے۔
جن خواتین کو ماہواری کی بے قاعدگی کا مسئلہ ہو وہ مسئلہ بھی اس کے استعمال سے حل ہو جاتا ہے ۔ اس سے وزن میں بھی کمی ہوتی ہے۔ ہاضمے کی رفتار بڑھاتا ہے۔
گٹھیا کے درد کوکم کرتا ہے
اجوائن کی اینٹی بایوٹک خصوصیات گٹھیا کے درد کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ سوزش میں آرام پہنچاتی ہیں۔
اس کے لئے ایک ٹب گرم پانی میں ایک مٹھی اجوائن ڈال کر اس میں بیٹھیں تو جوڑوں اور گٹھیا میں بہت آرام ملے گا۔